چمن میں گھر کی تعمیر کے دوران دیوار گرنے سے تین مزدور جاں بحق، ایک زخمی
اتوار 24 اپریل 2016 22:04
چمن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) چمن میں دیوار گرنے سے تین مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ چمن کے علاقے روغانی روڈ پر کچا دیوار گرنے سے تین مزدروجاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
(جاری ہے)
چمن لیویز ہیڈکوارٹر کے انچارج رسالدار حاجی عبدالجبارخان نے” اے پی پی“ کو بتایا کہ چمن کے شمالی علاقے میں روغانی روڈ پر مزدور ایک گھر کی تعمیر میں مصروف تھے اور اس دوران گھر کی بوسیدہ اور کچی دیوارکے گرنے سے مزدورملبے تلے آکر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک مزدور زخمی ہوگیا۔
لیویزرسالدارعبدالجبارخان کے مطابق مرنے والے مزدوروں میں محمد عباس ولد عبدالرشید،جمیل احمد ولد محمد نواز اورمحمد طارق ولد محمد رفیق شامل ہیں جبکہ ایک مزدور زخمی ہوگیا ہے۔ مرنے والے مزدوروں کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور سے ہیں۔ مرنے والے مزدوروں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد اپنے آبائی علاقے ضلع بہاولپور روانہ کردی گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.