دوبئی کی عدالت کا ملازم تنخواہ اور واجبات ادا نہ کرنے پر مالک کو ایک اعشاریہ77ملین ڈالرہرجانہ اداکرنے کا حکم دیا
میاں محمد ندیم پیر 25 اپریل 2016 11:40
دوبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25اپریل۔2016ء)دوبئی کی عدالت نے ملازم کے واجبات ادانہ کرنے پر مالک کو ایک اعشاریہ62ملین ڈالرہرجانہ اداکرنے کا حکم دیا ہے-متحدہ عرب امارات کی تاریخ کا یہ انوکھا کیس ہے جس میں مالک کو بھاری ہرجانہ اداکرنے حکم دیا گیا ہے -جج نے اپنے90صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ مستقبل میں آجروں کے لیے ایک مثال بنے گا کہ وہ ملازمین کے واجبات بروقت اداکریں۔
تفصیل کے مطابق درخواست گزار نے عدالت میں دعوی دائرکیا کہ وہ کمپنی میں جولائی2013سے منیجنگ ڈائریکٹرکے طور پر کام کرر رہا تھا نومبر2013میں جب اس نے کمپنی سے تنخواہ اور معاہدے کے تحت دیگر واجبات کی ادائیگی کا تقاضا کیا تو معاملے کو لٹکانے کی کوشش کی جاتی رہی۔(جاری ہے)
مارچ2014میں اسے نوٹس دیا گیا کہ وہ مستعفی ہوجائیں مگر انہوں نے استعفے دینے سے انکار کردیا جس پر 27اپریل2014کو انہیں نوکری سے برخاست کردیاگیا۔
جس پر درخواست گزار نے ڈی آئی ایف سی ایمپلائمنٹ لاءکے آرٹیکل18کے تحت اپنی تنخواہ اور بقایات جات سمیت کمپنی کے۔خلاف1.77ملین ڈالر ہرجانے کا دعوی دائرکردیا-عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ کیس کی سماعت اور فیصلے تک کے990دن کی تنخواہ اور واجبات بھی آجرکو اداکرنا ہونگے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق مالک کو تنخواہ اور دیگر بقایا جات14دنوں کے اندر اداکرنا ہونگے ورنہ اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی-فیصلے میں آجرکو 1643امریکی ڈالرفی دن کا ہرجانہ الگ سے اداکرنے کا حکم دیاگیا ہے-مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.