ٹوکیو میں 2020ء میں ہونے والے اولمپکس اور پیرا اولمپکس کھیلوں کے لوگو جاری
پیر 25 اپریل 2016 19:18
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء)ٹوکیو میں سنہ 2020 میں ہونے والے اولمپکس اور پیرا اولمپکس کھیلوں کے ’امبلم‘ یا نشانات باضابطہ طور پر جاری کر دیے گئے ہیں۔جاپان میں اولمپکس کے منتظمین نے پیر کو یہ لوگوز جاری کیے ہیں۔یہ نیا لوگو اس پہلے لوگو کی جگہ لے گا جسے گذشتہ سال اس لیے مسترد کر دیا گیا تھا کہ اس کے ڈیزائنر پر ڈیزائن چوری کرنے کا الزام لگا تھا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ نئے ڈیزائن میں روایتی جاپانی رنگوں اور نمونوں کا استعمال کرتے ہوئے کھیل کی مختلف ثقافتی ’تھیم‘ کو پیش کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس میں کثرت میں وحد کا پیغام پنہاں ہے‘ اور ان کھیلوں کے ذریعے ’تنوع کو فروغ دیے جانے کی کوشش ہے تاکہ اس پلیٹفارم پر دنیا کو جوڑا جا سکے۔(جاری ہے)
نئے لوگو کے ڈیزائنر آساؤ ٹوکولو نے کہا کہ جب انھیں یہ پتہ چلا کہ وہ یہ مقابلہ جیت گئے ہیں تو ان کے ’دماغ نے کام کرنا بند کر دیا۔
انھوں نے کہا کہمیں نے اس میں بہت محنت اور وقت صرف کیا ہے جیسے یہ میرا بچہ ہو۔پہلے والے لوگو کو اس وقت مسترد کر دیا گیا جس میں بلجیئم کے فنکار اولیویئر ڈیبی نے کہا تھا کہ یہ ان کے ایک تھیئٹر کے لوگو کی نقل ہے۔اولمپکس مقابلوں کی کمیٹی نے چوری کے الزام پر یقین نہیں کیا لیکن انھوں نے اسے اس لیے مسترد کردیا کہ اس پر بہت زیادہ شک و شبہ ہونے لگا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.