قائد اعظم بین الصوبائی یوتھ گیمز، سکواش ایونٹ میں خیبر پختونخواکے مہران جاوید نے گولڈ میڈل، سندھ کے نعمان نے سلور اور پنجاب کے اصغر خلیل نے براؤنزمیڈل جیت لیا
پیر 25 اپریل 2016 19:22
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء ) قائد اعظم بین الصوبائی یوتھ گیمز کے سکواش ایونٹ میں خیبر پختونخواکے مہران جاوید نے گولڈ میڈل جیت لیا،جبکہ سندھ کے نعمان نے سلور اور پنجاب کے اصغر خلیل نے براؤنزمیڈل اپنے نام کیا جبکہ ٹیم ایونٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچز میں خیبر پختونخواکی لائبہ اعجاز،کومل اور کائنات ،اسلام آباد کی چمن،روما یوسف اور اقصیٰ نے اگلے راؤنڈمیں پہنچ گئیں۔
اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس کے سکواش کورٹس میں کھیلے جانیوالے قائد اعظم بین الصوبائی سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں خیبر پختونخواکے مہران جاوید نے سندھ کے کھلاڑی نعمان کو 3-0سے ہراکر چمپئن ٹرافی جیت کر صوبے کیلئے گولڈ میڈل جیت لیا۔جبکہ میچ میں پنجاب کے اصغر خلیل نے خیبر پختونخواکے عماد فریدکوشکست دیکر براؤنزمیڈل جیت لیا ۔(جاری ہے)
جبکہ ٹیم ایونٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچز میں خیبر پختونخواکی لائبہ اعجاز نے گلگت بلتستان کی کھلاڑی مہرین کو 3-0سے ہرایا،خیبر پختونخواکی کائنات نے گلگت بلتستان کی ردما کو3-0سے اور خیبر پختونخواہی کی کھلاڑی کومل نے گلگت بلتستان کی شمائلہ کو 3-0سے شکست دی جبکہ اسلام آباد کی چمن نے بلوچستان کی ساجدہ کو 3-0سے،اسلام آباد کی روما یوسف نے بلوچستان کی اقراء اور اقصیٰ نے بلوچستان ہی کی اعظم بی بی کو3-1سے ہراکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے یوئے خیبر پختونخواکی سکواش کھلاڑی لائبہ اعجاز نے اس عزم اکا اظہار کیا ہے کہ انشاء اﷲ وہ قائد اعظم بین الصوبائی یوتھ گیمز میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرکے چمپئن ٹرافی اپنے نام کریں گی۔لائبہ اعجاز نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں جاری قائد اعظم بین الصوبائی یوتھ گیمزکے سکوا ش ایونٹ میں پنجاب،اسلام آباد،بلوچستان ،سندھ ،گلگت بلتستان اور فاٹا کے کھلاڑی شریک ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.