مجھے میرے دیور نے اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون وارڈن کا بیان سامنے آ گیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 27 اپریل 2016 12:48
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل 2016ء) : گذشتہ روز لاہور کے علاقہ چھاؤنی سے اغوا کی گئی خاتون ٹریفک وارڈن عفراء کو آج صبح بے ہوشی کی حالت میں بر آمد کیا گیا جس کے بعد اسے طبی امداد کے لیے کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عفرا کو ابتدائی طبی امداد دینے کی بعد اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
(جاری ہے)
عفرا نے ہوش میں آتے ہی پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا جس میں عفرا نامی لیڈی ٹریفک وارڈن کا کہنا ہے کہ مجھے میرے دیور نے ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھرآتے ہوئے یہ کہہ کر گاڑی میں بٹھایاکہ جائیداد کا تنازعہ بیٹھ کر حل کر لیتے ہیں جس کے بعد دو اور لوگ آئے اور انہوں نے مجھے زہریلی چیز سونگھا کر بیہوش کر دیا۔
لیڈی وارڈن نے بتایا کہ دو روز تک مجھے بھوکا پیاسا رکھا گیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون وارڈن کے دیور غلام مصطفی کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ کیس میں مزید شکوک و شبہات بھی موجود ہیں جن پر تفتیش کی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.