وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ایس ایم ایس اورایزی لوڈ کی سیاست پریقین نہیں رکھتے،میاں جمشیدالدین
ذاتی پسند وناپسند ،اقرباء پروری کادورگزرچکا ،ٹھیکوں کی نیلامی، ملازمتوں کی بندربانٹ ،سیاسی مفادات کا حصول سیاستدانوں کاوطیرہ بن چکاتھا ،وزیرایکسائز خیبرپختونخوا
جمعرات 28 اپریل 2016 17:32
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز وٹیکسیشن اورنارکاٹکس کنٹرول میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ایس ایم ایس اورایزی لوڈ کی سیاست پریقین نہیں رکھتے اور نہ ہی وہ صوبے کے حقوق کے حوالے سے کسی سیاسی مصلحت کاشکار ہوتے ہیں بلکہ ہمیشہ صاف وشفاف سیاست کو ترجیح دیتے ہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاورمیں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میاں جمشیدالدین نے کہا کہ ذاتی پسند وناپسند اوراقرباء پروری کاوہ دورگزرچکاہے جس میں ٹھیکوں کی نیلامی، ملازمتوں کی بندربانٹ اورسیاسی مفادات کا حصول سیاستدانوں کاوطیرہ بن چکاتھا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اپنی سیاسی بقا کی فکر کرنے کی بجائے نظام کو درست کرنے کے لئے نہ صرف ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں بلکہ کرپشن کے راستے محدود کرنے کے لئے مؤثر پالیساں بھی بنائی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.