انسانیت کے حقوق کا جوپیمانہ اسلام نے دیا ہے وہ کسی اور مذہب نے نہیں دیا،ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو
جب دلوں میں آپؐ کی محبت کی شمع روشن ہوگی تو ہماری زندگیاں تبدیل ہونا شروع ہوجائینگی،علامہ سید مظفر حسین شاہ
جمعرات 28 اپریل 2016 19:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) جامعہ کراچی کے سیرت مصطفیؐ سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں ’’محفل میلاد النبیؐ اور کردارسازی انسانیت ‘‘پروگرام کا انعقاد ہوا ۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے معروف قاری مبیس نے کیا ،بعد ازقرات برصغیر پاک وہند کے معروف ثناء خواں محمود الحسن اشرفی نے قلوب واذہان کو گرماتے ہوئے بارگاہ ختمی المرتبت حضرت محمدؐ کے حضور نعت رسول مقبول کے گلہائے عقیدت پیش کئے جیسے حاضرین محفل نے بیحد سراہا، ان کے علاوہ ہدیہ نعت اور درود پیش کرنے والوں میں علاؤالدین صابری ،خرم حبیب ،محمد وسیم اور محمد مصباح الدین شامل تھے۔
اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا کہ انسانیت کے حقوق کا جوپیمانہ اسلام نے دیا ہے وہ کسی اور مذہب نے نہیں دیا۔(جاری ہے)
اسلام میں شدت پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے اگر ہم نرم لہجے سے گفتگو کریں گے تو لوگ ہمارے اخلاق وکردار سے متاثر ہوں گے اور اس کی بہترین مثال آپ ؐ کی زندگی ہے۔عصر حاضر میں انسانوں کے درمیان دوریوں کو صرف اور صرف سیرت طیبہ کی تعلیمات سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔
موجودہ دور میں جہاں معاشی مسائل اور معاشرتی انتشار نے امت مسلمہ کو چاروں طرف سے گھیراہواہے ایسے میں سیرت رسولﷺ کا مطالعہ ہی مسلمانوں کی بقاء کا واحد ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے سیرت مصطفیؐ سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقدہ ’’محفل میلاد النبیؐ اور کردارسازی انسانیت ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید مظفر حسین شاہ نے کہا کہ رسولﷺدنیا اور اقوام عالم کے لئے رحمت اللعالمین بن کرآئے ،آپ ؐ کا ایک ایک عمل ہمارے لئے مشعل راہ ہے عصر حاضر میں کامیابی وکامرانی کا صرف ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ ہے آپ ؐ کی تعلیمات پر عمل کرنااور جب دلوں میں آپؐ کی محبت کی شمع روشن ہوگی تو ہماری زندگیاں تبدیل ہونا شروع ہوجائیں گی،یہی قرآن کا بھی پیغام ہے۔جامعہ کراچی میں سماجی واخلاقی تربیت کے حوالے سے پروگرام ہوتے رہتے ہیں جو لائق تحسین ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری نے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں کسی کو تمیز وتہذیب کا خیال نہیں ہے،حضورؐ کی تعلیمات کو ہم نے فراموش کردیا ہے لیکن مغرب نے جیسے ہی آپ ؐ کے سنہری اصولوں کواپنایا تو وہ قومیں کامیاب ہونا شروع ہوگئیں لیکن ہمارے معاشرے میں عصر حاضر میں چھوٹے اور بڑے کی تمیز ختم ہوگئی ہے ۔آپ ؐ نے کبھی اپنے علم اور مرتبے پر غرور نہیں کیا آپ ؐ نے لوگوں کو پیغام دیا کہ اپنی ذات کو پیچھے رکھ لوگوں کے کام آنا سب سے بہترین کام ہے ۔ہمیں اپنے دلوں میں عشق مصطفیؐ پیدا کرنا ہوگا آج ہماری تنزلی کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنے اندر کردارمصطفیؐ کی تعلیمات کو اپناناکم کردیا ہے۔ دیگر مقررین میں حاجی رفیق پردیسی ،صاحبزادہ ابوالخیر زبیر اور قاضی احمد نورانی شامل تھے۔نظامت کے فرائض شعبہ کمپیوٹر سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر سید محمد خالد جمال اور ڈاکٹر اسماء تبسم نے انجام دیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.