تمباکو کی ا چھی پیداوار حاصل کر نے کیلئے ہلکی میرا ز مین مو زوں ر ہتی ہے،زر عی ما ہر ین

جمعہ 29 اپریل 2016 15:14

سلانوالی۔29اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء ) ز ر عی ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ تمبا کو کم عر صے میں پکنے وا لی ا ہم نقد آور فصل ہے ،پا کستان میں دوسر ے کئی ملکوں کی طرح تمبا کو کا استعما ل بہت ز یا د ہ ہے۔ تمبا کو کی کا شت تقر یبا ہر قسم کی ز مین پر کا میا بی سے ہو سکتی ہے لیکن اچھی پیداوار حاصل کر نے کیلئے ہلکی میرا ز مین جس میں نا میاتی ماد ے خاصی مقدا ر میں مو جو د ہو مو زوں ر ہتی ہے، ز یا د ہ بھار ی ز مین پر ا س کی کا شت اس کے معیار کومتاثر کر تی ہے، کلر اٹھی اور سیم زدہ ز مین کے علا و ہ تمبا کو کو ہر قسم کی ز مین پر کاشت کیا جا سکتا ہے۔

ز مین کی تیار ی کے دور ان ایک دفعہ مٹی پلٹنے وا لا ہل اور پھر عا م دیسی ہل تین چا ر دفعہ چلا کر ایک دو دفعہ سہا گہ ا چھی طرح د ے دیں جس سے ز مین ا چھی طرح بھر بھر ی ہو جا ئے تمبا کو کی کا شت بذر یعہ پنیر ی کی جاتی ہے پنیری کی کا شت کیلئے ہلکی ریتلی میراز مین مو ز وں رہتی ہے۔

(جاری ہے)

تمباکوکی پنیری کی کا شت کا مو ز وں وقت اکتوبرو نومبرہے د یگرفصلوں کی طرح تمباکو کی پیداوار بھی جڑی بوٹیوں کی مو جو دگی سے خاصی متاثر ہوتی ہے ا س لیے وقفے وقفے سے گو ڈی کر تے رہنا چاہیے تا کہ کھیت جڑ ی بو ٹیوں سے صاف ر ہے تمبا کی فصل کو پکنے تک 8سے 10پا نی د ر کا ر ہوتے ہیں ز یا د ہ پا نی بھی تمبا کوکے معیا ر کو خرا ب کر تے ہیں تمبا کو کی فی ایکڑ پیداوار بڑھا نے کیلئے کھادوں کا استعما ل انتہا ئی ضرور ی ہے اگر نا میاتی ما د ہ گلی سڑ ی گوبر مہیا ہو سکے تو 12سے 15گڈ ے پنیر ی منتقل کر نے سے 4سے 6ہفتے پہلے کھیت میں ہل چلا کر ا چھی طرح ملا د ی جا ئے ا س کے علا و ہ در میا نی د ر جے کی زمین کیلئے کمیا ئی کھا د نا ئٹرو جن 30کلو گرا م فاسفور س اور پو ٹا ش 25.25کلو گرا م فی ایکڑ کے حساب سے استعما ل کر نی چا ہیے تمبا کو کی فصل میں بر وقت پھو ل اور شاخین تو ڑ نے سے پتوں کی پیداوار بڑھتی ہے اور معیار عمد ہ ہو تا ہے تمبا کو کی برداشت اس و قت کی جا ئے تو جب پتوں اور شاخوں کا ر نگ گہرا بھورا ہو جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :