حلفیہ کہتا ہوں فریال تالپور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،ڈاکٹرعاصم حسین
جمعہ 29 اپریل 2016 16:22
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) سندھ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاہے کہ میرا صرف میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے ، تمام مقدمات جھوٹے ہیں ، تمام گواہوں کے بیانات انویسٹی گیشن شروع ہونے سے پہلے ہی ریکارڈ کرلیے گئے ، کسی کے بیان پر تاریخ درج نہیں ہے ۔جمعہ کو نیب عدالت میں سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاکہ حلفیہ کہتا ہوں کی فریال تالپور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے ، جبکہ صوبائی وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال سیکیورٹی کے لئے آئے ہوں گے، مجھ سے ملنے نہیں آئے، کوئی اگرسیکیورٹی کا جائزہ لینے آئے اور سلام کرے تو اس کو ملاقات نہیں کہیں گے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ نیب اس ملک میں جعلی کیسز بناتا ہے جب کہ میرے خلاف ریفرنس میں 7 اہم دستاویزات غائب ہیں جو لوگ جعلی ریفرنس بناتے ہیں انہوں نے ہی دستاویزات غائب کی ہوں گی، میں یہ سب باتیں کٹہرے میں کھڑے ہوکر کہنے کو تیار ہوں۔(جاری ہے)
میرا صرف میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے ۔ میرے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک کسی نے کوئی انکوائری نہیں کی ۔
میرے خلاف قائم مقدمے کے تمام گواہوں کے بیانات انوسٹی گیشن شروع ہونے سے قبل ہی ریکارڈ کر لئے گئے تھے ۔ 22 گواہوں کے کسی بھی بیان پر تاریخ درج نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں عدالت کی اجازت سے گیا تھا ۔ بیٹے کے نام پاور آف اٹارنی پر دستخط کئے ہیں ۔ اسے دبئی میں قائم اسپتال چلانے کی اتھارٹی دی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.