خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس،مقتول اقلیتی رکن اسمبلی سورن سنگھ کی نشست پر پھول رکھے گئے ،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی
وزیراعلیٰ کا سورن سنگھ کی بیوہ ،بچوں کی کفالت کا اعلان / بلدیو کمار کو کبھی ایم پی اے بننے نہیں دیں،پرویزخٹک
جمعہ 29 اپریل 2016 19:56
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے مقتول اقلیتی رکن اسمبلی سورن سنگھ کی نشست پر پھول رکھے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ،ایم پی ایز نے سورن سنگھ کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے سورن سنگھ کی بیوہ اور بچوں کی کفالت کا اعلان کردیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا ،اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی سورن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے اپنے جذبات پرقابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔
اجلاس سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ اسمبلی کا آج کا اداس ترین دن ہے۔سورن سنگھ دو کمروں کیکرایے کے گھرمیں رہتا تھا۔انہوں نے سورن سنگھ کی بیوہ اور بچوں کی کفالت کے لیے مشترکہ قرار داد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت سورن سنگھ کی بیوہ اور بچوں کی کفالت کا اعلان کرے۔(جاری ہے)
مشترکہ قرارداد کے بعد وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سورن سنگھ کی بیوہ اوران کے بچوں کی کفالت کا اعلان کیا،وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سورن سنگھ کی بیوہ اور بچوں کو گھردیا جائے گا اور بچوں کے اخرجات بھی پورے کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ سورن سنگھ کے قتل پر بہت دکھ اورافسوس ہوا،سورن سنگھ نے پوری اسمبلی کے اراکین کو دوست بنایا اور ایک دوست کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی،وزیر اعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلدیو کمار کو کبھی ایم پی اے بننے نہیں دیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.