بزنس ٹرین کے معاملہ کی نیب موثر طریقے سے تحقیقات کر رہا ہے،
ای ٹکٹنگ کے حوالے سے جون تک معاہدہ طے پا جائیگا،ایک سال میں ریلوے کے نظام کو ای ٹکٹنگ پر لے جائینگے، اقلیوں کیلئے بھی ایک پیکیج لا رہے ہیں،کنٹریکٹر کو قلیوں کو بنیادی حقوق دینے کا پابند کیاجائیگا، یونیفارم بھی دی جائیگی وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیئرمین سید نوید قمر و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعہ 29 اپریل 2016 21:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بزنس ٹرین کے معاملہ کی نیب موثر طریقے سے تحقیقات کر رہا ہے امید ہے کہ جلد بزنس ٹرین کے ذمہ واجب الادا رقم کی وصولی ہو گی ،ریلوے کی ای ٹکٹنگ کے حوالے سے آئندہ جون تک معاہدہ طے پا جائے گاجبکہ ایک سال میں ریلوے کے نظام کو ای ٹکٹنگ پر لے جائیں گے، اس کے علاوہ قلیوں کے حوالے سے بھی ایک پیکیج لارہے ہیں جس کے تحت کنٹریکٹر کو پابند کیا جائے گاکہ وہ قلیوں کو بنیادی حقوق دے اور ان کو یونیفارم دی جائے گی۔
وہ جمعہ کو ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیئرمین سید نوید قمر و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلویز گرین لائن، بزنس ایکسپریس، قراقرم ، کراچی ایکسپریس ، ملتان ایکسپریس کے بعد پاکستان ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کرنے جا رہا ہے، آئندہ مالی سال میں چھ ٹرینیں اپ گریڈ کی جائیں گی جبکہ اگلے تین سے چار سالوں میں کوئی بھی ٹرین ایسی نہیں ہو گی جو اپ گریڈ نہ کی گئی ہو۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.