میانی کی کوئی قومی حیثیت نہیں،چندگھرانوں پرمشتمل اقلیتی سازشی ٹولہ ہے،قبائلی رہنماء ہرنائی

جمعہ 29 اپریل 2016 22:41

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء ) سید شیخ محبوب شاہ بخاری اور شیخ کے قبائل کے سرکردہ رہنماؤں نے کہاہے کہ میانی کی کوئی قومی حیثیت نہیں یہ چند گھرانوں پر مشتمل ایک اقلیتی اور سازشی ٹولہ ہے جو فریب اور دھوکہ دہی میں مشہور ہیں خوزڑی ہمارے دا دا شیخ موسیٰ بابا کی ملکیت ہے جس کے وارث شیخ موسیٰ بابا کی اولاد قوم شیخ ہے شیخ سید بخاری اور مڑیزئی کے چند عاقبت نااندیش اور ہوس زمین اور لالچ میں اندھے اقلیتی ٹولہ کو شیخ موسیٰ بابا کی زمینوں پر قبضہ دلانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں اب یہ عاقبت نا اندیش دیگر برادر اقوام مرپانی ، خمیس اور عبدلانی کی قومی زمینوں پر قبضہ کرنے کیلئے شیخ قوم کو ورغلا کراپنے مفادات حاصل کرنے کیلئے استعمال کرنے کی کوششوں میں سرگرم عمل ہوگئے ہیں ہماری اپنی غیور قوم شیخ سید بخاری سے اپیل ہے کہ ان سازشی اور اقلیتی ٹولے کی چال میں نہ آئیں اور برادر اقوام سے دشمنی مول لینے کی غلطی نہ کریں کیونکہ میانی اقلیتی ٹولہ اقوام شیخ سید بخاری کے اصل دشمن ہیں ۔