ایف 16 طیاروں کی فنڈنگ پربات چیت ختم نہیں ہوئی‘ کانگریس کو راضی کرنا اوباما انتظامیہ کی ذمہ داری ہے‘ پاکستان
ہفتہ 30 اپریل 2016 11:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء ) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ ایف سولہ طیاروں کے معاملے پر کانگریس کو رضامند کرنا اوباما انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور یہ سودا ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں طارق فاطمی نے کہا کہ امریکی کانگریس کچھ حد تک بیرونی ممالک کو فوجی مالی امداد کی مخالف ہے لیکن امریکی انتظامیہ کی طرف سے پاکستان کی فوجی امداد کی پیش کش اپنی جگہ موجود ہے جب کہ کانگریس کو رضامند کرنا اوباما انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور یہ سودا ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پاکستان کا موٴقف مضبوط ہے کیونکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے اس لیے پاکستان کو یہ امداد فراہم کردی جائے گی۔(جاری ہے)
طارق فاطمی نے کہا کہ ایف سولہ طیاروں کے معاملے پر امریکی انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے اور پاکستان کے سفارت کار کانگریس اراکین کو اپنے موٴقف سے آگاہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مانگے گئے 8 ایف سولہ طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انتہائی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں جس کا امریکا کو بھی پوری طرح احساس ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سال میں پاکستان دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں اپنے محدود وسائل کے باوجود 2 ارب ڈالر خرچ کرچکا ہے جب کہ یہ آپریشن نہ صرف پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے بلکہ اس کا فائدہ امریکا اور افغانستان کے علاوہ خطے کے دوسرے ممالک کو بھی پہنچ رہا ہے۔ طارق فاطمی نے امید ظاہر کی کہ امریکی انتظامیہ کانگریس کو اس معاملے پر رضامند کر لے گی بصورت دیگر امریکا کے پاس اور بھی بہت راستے ہیں۔ واضح رہیکہ امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے احکامات پر امریکی حکام نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی خریداری کی مد میں دی جانے والی امداد روک لی ہے۔ طارق فاطمی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ امریکی کانگریس میں فارن ملٹری فنڈنگ یا بیرونی ممالک کو فوجی مالی امداد کے خلاف جذبات پائے جاتے ہیں لیکن امریکہ انتظامیہ کی طرف سے پاکستان کی فوجی امداد کی پیش کش اپنی جگہ موجود ہے۔ سینیٹ کی طرف سے فنڈ کی فراہمی پر پابندی کے فیصلے پر طارق فاطمی نے کہا کہ امید ہے کہ امریکہ انتظامیہ کانگریس کو رضامند کر لیے وگرنہ امریکی انتظامیہ کے پاس اور بھی بہت سے راستے ہوتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.