عمران خان کی جان کو خطرہ ،کالعدم تحریک طالبان کی طرف رش والے مقامات پر بھی حملے کا خدشہ ہے ‘ پولیس کا پی ٹی آئی کی قیادت کو خط
ہفتہ 30 اپریل 2016 14:01
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور رش والے مقامات پر حملے کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی قیادت کو انتباعی خط ارسال کر دیا ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز لاہور کیپٹن ر) لیاقت ملک کی طرف سے جلسے کے چیف آرگنائزر عبد العلیم خان کو سکیورٹی خدشات کے حوالے سے ارسال کئے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی سطح کے لیڈر ہیں ان کی جان کو بھی خطرہ ہے ۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سجنا گروپ ( کالعدم تحریک طالبان ) کے دہشت گردوں کی طرف سے لاہور کے مختلف پبلک مقامات ، پارکس ، دوسرے ایسے مقامات جن میں عوام کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں دہشت گردی ہونے کا خطرہ ہے ۔(جاری ہے)
خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ سے ایک دفعہ پھر درخواست کی جاتی ہے کہ آپ دہشتگردی کی تھریٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا جلسہ منسوخ کر دیں ، اگر آپ اس کے باوجود جلسہ کرانا چاہتے ہیں تو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے ذمہ دار آپ ہوں گے ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس اپنے محدود وسائل کے مطابق فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی ۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو جلسے سے متعلق سکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا ہے ۔پی ٹی آئی کی قیادت کو کسی اور مقام پر جلسہ کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مال روڈ پر جلسے کیلئے ہر ممکنہ سکیورٹی فراہم کر یگی لیکن ذمہ داری پی ٹی آئی کی اپنی ہو گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.