فرانس کا آئیوری کوسٹ میں فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

ہفتہ 30 اپریل 2016 16:30

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) فرانس کے وزیر دفاع ژاں ایو لیدریاں نے کہا ہے کہ ان کی حکومت آئیوری کوسٹ میں اپنے متعین فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے،پہلے سے موجود 500 فوجیوں کی تعداد900 کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان افریقی ملک میں فرانسیسی فوج کے مرکز کے دورے پر کیا۔ فرانسیسی حکومت کے مطابق فوج بڑھانے کا فیصلہ اِس ملک میں بڑھتے دہشت گردانہ خطرے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ رواں برس مارچ میں آئیوری کوسٹ کے بڑے شہر عابی جان کی نواحی ساحلی پٹی پر کیے گئے دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 19افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :