تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے اپنے ٹی او آرز تیار کر لئے ، پرسوں اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جائینگے
ہفتہ 30 اپریل 2016 16:44
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے اپنے ٹرمز آف ریفرنس تیار کر لئے ، ( منگل) کو اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و معروف قانون دان حامد خان ایڈووکیٹ نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے ٹی او آرز مرتب کر کے ان کی پارٹی سربراہ عمران خان سے منظوری لے لی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے تیار کردہ ٹی او آرز میں پاناما لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ کمیشن اتنا بااختیار ہونا چاہیے جو آف شور کمپنیوں میں شامل افراد کی تفتیش کرے اور اس چیز کو بھی سامنے لائے کہ ان کمپنیوں کے لیے پیسہ کہاں سے اور کیسے بھیجا گیا، اگر یہ سب غیر قانونی طریقے سے کیا گیا ہو تو ان میں شامل افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.