کمبوڈیا میں سات برس بعد ریل سروس بحال کردی گئی،وزیراعظم اورسینئروزراء نے سفرکیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 18:19

کمبوڈیا میں سات برس بعد ریل سروس بحال کردی گئی،وزیراعظم اورسینئروزراء ..

نوم پنھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا میں سات برس بعد پہلی مسافر ٹرین کو بحال کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اِس ٹرین کے مسافروں میں وزیراعظم ہون سین اپنے چند سینیئر وزرا کے ساتھ شامل تھے۔

(جاری ہے)

ٹرین دارالحکومت نوم پنہ سے خلیج تھائی لینڈ کے سیاحتی مرکز سہانوک ول تک گئی۔ کمبوڈیا کی رائل ریلوے کے چیف ایگزیکٹو جان گوئری کے مطابق ریل سروس کی بحالی پر 160 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ سن 2002 میں کمبوڈیا کے جنوبی علاقے میں ریل ٹریک کی زبوں حالی کے بعد ٹرین سروس کو معطل کر دیا گیا تھا۔ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام ایشین ترقیاتی بینک اور آسٹریلوی حکومت کی مدد سے مکمل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :