پاکستان مسلم لیگ(ن)کامنشور عوام کی فلاح و بہبود ہے‘راجہ سفیرصدر لیبر ونگ
ہفتہ 30 اپریل 2016 21:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد لیبرونگ کے صدر راجہ سفیر نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا منشور عوام کی فلاح و بہبود ہے،مسلم لیگ(ن) کے ہمیشہ عوامی اور ملکی مفا د میں ہی کام کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے،انہوں نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیاجب حکومت نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا کمیشن بنایاجائے تو عمران خان نے شور شراباشروع کردیا۔
راجہ سفیر نے کہاکہ عمران خان کے موجودہ شور شرابے کا نتیجہ ان کے ناکام دھرنوں سے مختلف نہیں ہوگا،پاکستان مسلم لیگ(ن) لیبرونگ قائد میاں نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے،عوام خوشی کے منصوبوں کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) لیبر ونگ آفس اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔(جاری ہے)
اجلاس سے پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد لیبر ونگ کے جنرل سیکرٹری فہیم ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے،عوام نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو 2018ء تک مینڈیٹ دیا ہے،عمران خان دھرنوں او راحتجاج کی سیاست سے اقتدار حاصل نہیں کرسکتے ۔
انہوں نے کہاکہ عوام نے ان کی سیاست کو مسترد کردیا ہے ، جھوٹ کی سیاست کبھی بھی کامیاب نہ ہوگی ،افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے کمیشن کے قیام سے بھاگ رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
-
خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
-
سورج آنکھیں دکھانے لگا، بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ
-
ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22مئی تک توسیع
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
-
کراچی: خاتون کو بلیک میل اور قتل کرنے والا دوست گرفتار
-
ملک بھر میں گیس کی قیمتوں کا یکساں فارمولا لانے کی کوششں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.