مسیحی تعلیمی ادارے نے فیسوں میں اضافہ واپس لے لیا
اتوار 1 مئی 2016 15:42
راولپنڈی۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔01 مئی۔2016ء) مسیحی تعلیمی ادارے ”سینٹ میریز اکیڈیمی فار گرلز “لالہ زار نے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (PEIRA)کے احکامات کی روشنی میں ماہانہ فیس میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا۔
(جاری ہے)
قبل ازیں ”سینٹ میریز اکیڈیمی فار گرلز “لالہ زار نے نئی کلاسز کے آغاز پر پہلی کلا س سے دوئم میں جانے والی طالبات کی ٹیوشن فیس 3800روپے سے بڑھا کر 700روپے اضافے کے ساتھ 4500روپے کر دی تھی جس پر سکول میں زیر تعلیم طالبات کے والدین نے احتجاج کیاتھا اور وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب ،کمشنر راولپنڈی سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
والدین کی جانب سے نوٹس لینے کے مطالبہ پر سکول انتظامیہ نے ماہانہ فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا اور مئی کی ماہانہ فیس پرانی سطح سے ایک سو روپے اضافے کے ساتھ 4500کر دی اور فیس میں شامل تمام اضافی اخراجات بشمول سیکورٹی چارجز ،ہیلتھ چارجز ، جنریٹر چارجز و متفرق اخراجات سمیت تمام اخراجات کو نہ صرف منہا کر دیا بلکہ فیس سلپ سے یہ خانے بھی ختم کر دیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.