جانباز کلب نے انٹر کلب رسہ کشی کے مقابلے جیت لئے
اتوار 1 مئی 2016 17:00
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے منعقدہ ڈسٹرکٹ پشاور انٹر کلب رسہ کشی کے مقابلے جانباز کلب نے جیت لئے فائنل میں جانباز کلب نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد جواد کلب کو چھ تین سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، پشاور کلب نے گورنمنٹ کالج پشاور کلب کو ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر مہمان خصوصی سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس اور ٹرافیاں تقسیم کئے ۔
ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر منور خان ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تاج محمد خان ، سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد ، سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے تعاون اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر کلب رسہ کشی کے ان مقابلوں میں پشاور ڈسٹرکٹ کے آٹھ رجسٹرڈ کلبز نے حصہ لیا جن میں جواد کلب ، چمکنی کلب ، ایوینجر کلب ، منتظر کلب ، جانباز کلب ، بڈھ بیر کلب ، پشاور کلب اور گورنمنٹ کالج کلب کے ٹیموں نے حصہ لیا ، پہلے سیمی فائنل مین جواد کلب نے چمکنی کلب جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جانباز کلب نے بڈھ بیر کلب کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا اور فائنل میں جانباز کلب کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ تین سے ٹائٹل اپنے نام کیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.