بھارت میں میچ فکسرز کیلئے عبرتناک سزائیں تجویز کردی گئیں
پیر 2 مئی 2016 12:24
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء)بھارت میں میچ فکسرز کیلئے عبرتناک سزائیں تجویز کردی گئیں پارلیمنٹ میں پیش بل منظور ہونے پرکرپٹ کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی اور انھیں 10 برس کیلئے جیل میں ڈال دیا جائے گا ‘عمر اور جنس کے بارے میں جھوٹ بولنے والوں کو 6 ماہ جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری اور ممبر پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے چند روز قبل لوک سبھا میں پرائیویٹ ممبر بلز پیش کیے تھے جس میں اسپورٹس ایتھک کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
انوراگ ٹھاکر نے ان بلز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس شائقین کا کھیلوں پر اعتماد برقرار رکھنے کیلئے احتساب کا نظام ضروری ہے ‘اس وقت ملک میں ایسا کوئی بھی قانون موجود نہیں جس سے میچ فکسنگ کی روک تھام کی جاسکے ‘اس لیے یہ بلز متعارف کرائے گئے ہیں ‘ اس وقت اگر کوئی پلیئر فکسنگ میں پکڑا بھی جائے تو اس کے خلاف بھارتی پینل کوڈ کے تحت بددیانتی اور دھوکا دہی کا مقدمہ بنتا ہے یا زیادہ سے زیادہ ان پر کرپشن ایکٹ لاگو ہوتا ہے جس سے یہ باآسانی چھوٹ جاتے ہیں ‘ اس لیے نئے بلز میں خاص طور پر میچ فکسرز پر تاحیات پابندی عائد کرنے کیساتھ انھیں دس برس کیلیے جیل میں ڈالنے کی بھی سزا تجویز کی گئی ‘اگر یہ بل پاس ہوگیا تو اس سے نہ صرف میچ فکسرز بلکہ عمر اور جنس کے حوالے سے جھوٹ بولنے والے کھلاڑیوں کو 6 ماہ کیلئے جیل کی ہوا کھانے کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا جاسکے گا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہارا تو پی سی بی گیری کرسٹن کو ذمہ دار ٹھہرائے گا: راشد لطیف کا دعوی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی سکواڈ میں حسن علی کی شمولیت کا دفاع کرنے سامنے آگئے
-
شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد حارث کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.