پشاور ‘مسجد پر دستی بم حملہ کرنے والوں میں سے ایک گرفتار
پیر 2 مئی 2016 14:25
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) پشاور میں اہل حدیث کی مسجد پر ہونے والے دستی بم کے ایک حملے میں 19 افراد زخمی ہوگئے ‘حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پشاور کے علاقے تہکال بالا میں پیش آیا۔تہکال پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جامع مسجد بیت المکرم میں ایک اجتماع کے اختتام پر محلے کے افراد کھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران ایک حملہ آوار نے قریب آکر ان پر دستی بم سے حملہ کردیا۔
انھوں نے کہا کہ حملے میں محلے کے 19 افراد زخمی ہوئے۔پولیس اہلکار کے مطابق دھماکے کی آواز سنتے ہی وہاں موجود محلے کے لڑکوں نے جمع ہوکر حملہ آور پر پستول سے فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے۔(جاری ہے)
زخمی حملہ آوار کو گرفتارکرکے سی ایم ایچ پشاور میں داخل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آوار تین تھے جو موٹر سائیکل پر آئے تھے۔واقعہ کے ایک عینی شاہد اور محلے کے مشر حاجی مقبلی خان نے بتایا کہ مسجد میں جماعتہ الددعوةکا ایک اجتماع ہورہا تھا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی انھوں نے کہا کہ اجتماع کے اختتام کے چند منٹوں کے بعد ہی حملہ آواروں کی طرف سے دستی بم کا حملہ کیا گیا تاہم زیادہ تر افراد اس سے پہلے مسجد سے جاچکے تھے۔
حاجی مقبلی خان کے مطابق اس حملے میں ان کا بیٹا بھی زخمی ہوا ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.