پیٹر مورس نے قومی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کر دیا
میں نے ناٹنگھم سے معاہدہ کیا ہوا ہے ٗ اپنے بچوں کے ساتھ بھی اچھا وقت گزار رہا ہوں ٗگفتگو زمبابوے کے فلاور برادران اور سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کو اس عہدے کیلئے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے ٗذرائع
پیر 2 مئی 2016 21:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) انگلینڈ کے سابق کوچ پیٹر مورس نے وقار یونس کی جگہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش ٹھکراتے ہوئے قومی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی ناکام مہمات اور ناقص کارکردگی کے بعد اپنے عہدہ سے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا کہ ان کی سفارشات پر عمل نہیں کیا گیا لہٰذا وہ اس عہدہ پر مزید کام نہیں رہ سکتے۔
وقار کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ میں کوچ کی تلاش کا ایک نیا دور شروع ہوا اور ہر گزرتے دن کے ساتھ نت نئے نام منظر عام پر آئے اور پھر بالآخر پیٹر مورس کو عہدے کیلئے مضبوط ترین امیدوار قرار دیا گیا لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کی کوچنگ سے گزشتہ سال برطرف کیے جانے والے پیٹر مورس نے پاکستان کے ہیڈ کوچ کے عہدے کی پیشکش مسترد کر کے انٹرنیشنل کوچنگ میں واپسی کا موقع گنوا دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
-
وفاقی دارالحکومت میں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.