سرگودھا میں سزائے موت کے مجرم کوپھانسی،جھنگ میں پھانسی روک دی گئی

منگل 3 مئی 2016 11:51

سرگودھا/جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء )سرگودھا میں چھ افراد کے قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی جبکہ دوسری طرف جھنگ میں سزائے موت کے قیدی کی سزا روک دی گئی۔ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں سزائے موت کے قیدی اصغر علی کوصبح پھانسی دے دے گئی۔

(جاری ہے)

مجرم نے 2009میں جائیداد کے تنازعے پر بھائی، بھابھی ،بھتیجی، بھتیجوں سمیت چھ افراد کو قتل کردیا تھا۔دوسری طرف جھنگ کی ڈسڑکٹ جیل میں سزائے موت کے قیدی حق نواز کی سزااپنے سسرالیوں کے ساتھ صلح ہوجانے کے باعث روک دی گئی۔مجرم نے 2001میں گھریلو تنازع پر اپنی ساس کو قتل کردیا تھا۔مجرم کا اپنے سسرالیوں کے ساتھ صلح نامہ طے پایا ہے جسے عدالت میں پیش کیا گیاجس کے باعث پھانسی روک دی گئی۔