گندم کی کٹائی کے دوران ریڈیو اور ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی موسمی پیشین گوئی پر توجہ دیں، محکمہ زراعت
منگل 3 مئی 2016 12:35
راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ دو دن میں صوبہ پنجاب کے اضلاع اٹک ، چکوال ، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، جہلم ، لاہور میانوالی ، ملتان ، راولپنڈی ، سرگودھااور سیالکوٹ میں بارشوں کی پیشین گوئی کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ان اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا اور تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے ۔
پنجاب کے تمام اضلاع میں اس وقت گندم کی کٹائی و گہائی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم کی کٹائی کے دوران ریڈیو اور ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی موسمی پیشین گوئی پر توجہ دیں اور اس کے مطابق گندم کی کٹائی و گہائی کی منصوبہ بندی کریں۔(جاری ہے)
بارش کی صورت میں فصل کی کٹائی بند کردیں، بارش کے باعث پیداوار کو نقصان سے محفوظ کرنے کے لیے کھیت میں کٹائی کے بعد بھریاں چھوٹی باندھیں اورسٹوں کا رخ اوپر کی طرف رکھیں۔
کھلواڑے اونچے کھیتوں میں لگائیں اور ان کے ارد گرد بارش کے پانی کے نکاس کا انتظام کریں۔ زرعی ماہرین کے مطابق گندم کی کٹائی ریپر یا کمبائن ہارویسٹر سے کریں تاکہ فصل زیادہ دیر تک کھیت میں نہ پڑی رہے اور بارش کی صورت میں پیداوار متاثر نہ ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.