ٹیکس محصولات میں 21فیصداضافہ حکومتی پالیسیوں کا مظہر ہے ‘ افتخار بشیر
منگل 3 مئی 2016 12:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء )تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا ہے کہ ٹیکس محصولات میں21فیصد اضافہ حکومتی پالیسیوں کا مظہر ہے تاجر و صنعتکار برادری حکومت کے ساتھ ہے اور معاشی ترقی کیلئے اپنا اہم رول ادا کرتی رہے گی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تاجر و صنعتکاروں کا حکومت پر اعتماد کے اور ٹیکس دینے کے رجحان کے باعث دس ماہ میں ٹیکس محصولات گزشتہ سال کے مقابلہ میں 21فیصد بڑھ گئیں اور اس دوران ٹیکس وصولیاں 21فیصد اضافہ سے2341ارب روپے تک پہنچ گئیں ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں1935ارب ٹیکس وصول ہواتھا ۔
افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ صنعتکاروں و تاجر برادری کو رعایت دی جائیں تو ٹیکس محصولات میں مزید اضافہ ممکن ہے اور اس طرح حکومت کے ٹیکس اہداف کی تکمیل بھی ہوگی انہوں نے کہا کہ حکومت نئے بجٹ میں مزید ٹیکسوں کی بجائے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیلئے کوششیں کرے اور تاجر برادری کی تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ ان کی تجاویز سے ملکی معیشت ترقی کرے اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہو۔انہوں نے نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں مزید ایک ماہ اضافہ کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح مزید لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہونگے ۔مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.