سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوری اصولوں کے تحت ہونی چاہئیں‘ سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافے کا جی فور فارمولا خود غرضی پر مبنی ہے‘ سلامتی کونسل میں توسیع کے حوالے سے تمام ممبران کے تحفظات کا ازالہ ہونا چاہئے‘ سلامتی کونسل کو جمہوری ‘ جوابدہ ‘ شفاف اور موثر بنایا جائے
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا نیویارک میں بین الحکومتی مباحثے میں خطاب
منگل 3 مئی 2016 13:04
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوری اصولوں کے تحت ہونی چاہئیں‘ سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافے کا جی فور فارمولا خود غرضی پر مبنی ہے‘ سلامتی کونسل میں توسیع کے حوالے سے تمام ممبران کے تحفظات کا ازالہ ہونا چاہئے‘ سلامتی کونسل کو جمہوری ‘ جوابدہ ‘ شفاف اور موثر بنایا جائے۔
وہ گزشتہ روز نیویارک میں بین الحکومتی مباحثے میں خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کی خود مختار برابری کا اصول مساوی مواقع کا تقاضا کرتا ہے اس لئے سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوری اصولوں کے تحت ہونی چاہیے اور سلامتی کونسل میں توسیع کیلئے تمام ممبران کے تحفظات کا ازالہ ہونا چاہیے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ مستقل نشستوں میں اضافے کا جی 4 فارمولا خود غرضی پرمبنی ہے جس سے دیگر ممالک کے حقوق سلب ہوتے ہیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل کوزیادہ نمائندہ، جمہوری، جوابدہ، شفاف اورموثربنایا جائے جب کہ نمائندگی کا تصوراحتساب کے بغیرکھوکھلا ہوگا، محدود مدت کے لئے انتخاب کے ذریعے اضافی نشستیں ہی مساوی مواقع فراہم کریں گی اور متواترانتخابات ہی نمائندوں کو قابل احتساب بنانے کا واحد راستہ ہے۔ سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے حصول کے لئے بھارت کی منطق عجیب ہے۔ سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت میں توسیع کی تجویز درست نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.