مشیر صحت پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس
انڈور، آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کرنے والی ٹیموں کی تھرڈ پارٹی سے چیکنگ کرانے کی ہدایت سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کاؤنٹرز کو موثر بنایا جائے مریضوں کی رہنمائی کیلئے بینرز آویزاں کئے جائیں‘ خواجہ سلمان رفیق
منگل 3 مئی 2016 18:35
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کاؤنٹرز کو موثر بنایا جائے اور مریضوں کی راہنمائی کے لیے بینرز آویزاں کئے جائیں، انہوں نے لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان اور شیخوپورہ میں انڈور اور آؤٹ ڈینگی سرویلنس کرنے والی ٹیموں کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرانے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں پیراشرف رسول ایم پی اے کے علاوہ تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے سینئر افسران، لاہور اور شیخوپورہ کے ڈی سی اوز نے شرکت کی۔ کمشنرز گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی کارروائی میں حصہ لیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں تمام محکموں کی جانب سے ڈینگی کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات ، انڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی گئی۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈاور سپیشل برانچ کے افسران نے ڈینگی سرویلنس اور ہسپتالوں میں انتظامات کے حوالے سے خامیوں کی نشاندہی کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نجی ہسپتالوں کی اکثریت ڈینگی کے مریضوں کے بارے اعداد و شمار فراہم نہیں کررہی اور سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے رپورٹنگ سسٹم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ نجی ہسپتالوں اور جنرل پریکٹشنرز سے ڈینگی مریضوں کا ڈیٹا جمع کرنے کا ٹھوس نظام وضع کیا جائے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈاور سپیشل برانچ کی رپورٹ میں شامل خامیوں کو دور کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔ مشیر صحت نے ڈینگی مریضوں کے علاج معالجہ کے انتظامات اور مریضوں کی راہنمائی اور آگاہی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے سوموار کو تمام سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں ڈینگی ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کے کنوینرپروفیسر فیصل مسعود بھی شرکت کریں گے اور ہستپالوں کے انتظامی ڈاکٹرز کو مریضوں کے علاج اور دیکھ بھال کے لیے وضع کردہ ایس او پیز بارے آگاہی فراہم کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.