پاکستان میں آبادی کا 7فیصد حصہ دمہ سے متاثر ہے ، آئندہ 20سالوں میں مرض میں 25فیصد اضافہ ہو سکتا ہے،ماہر ڈاکٹر خالد وحید
منگل 3 مئی 2016 19:55
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) پاکستان میں آبادی کا 7فیصد حصہ دمہ سے متاثر ہے اور آئندہ دس سے 20سالوں میں اس مرض میں 20سے 25فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔ امراض سینہ کے ماہر ڈاکٹر خالد وحید نے عالمی یوم دمہ کے مقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دمہ پھپھڑوں کی بیماری ہے جس سے سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے، دمہ کی علامات میں سانس کا اکھڑنا بار بار کھانسی آنا اور سینے میں درد محسوس ہونا شامل ہے۔
ڈاکٹر خالد نے کہا کہ دمہ کے مریضوں کی سانس کی نالی میں سوزش ہونے سے انہیں سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دمہ کے 100مریضوں میں 10مریض بچے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دمہ کے مریضوں کے لئے ضروری ہے کہ ان کے گھر کا ماحول صاف ستھرا ہو، کمروں میں کوئی کاکروچ اور قالین نہ ہوں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ بلی، کتے جیسے پالتو جانور اور پولن الرجی پھیلانے والے درخت بھی دمہ کے مرض میں اضافہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مارچ اپریل اور مئی کے مہینے میں اسلام آباد اور ان کے نواح میں پولن میں اضافہ ہونے سے بھی دمہ کا مرض بڑھتا ہے۔ احتیاطی تدابیر کے حوالے سے انہوں نے بتایا ہے کہ پرفیوم لگانے سے گریز کرنا چاہیے اور ان ہیلر کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ کیلے اور چاول کے استعمال سے دمہ پھیلتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ احتیاطی تدایر ہی ہر مرض کا بہتر علاج ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.