جنرل(ر) پرویزمشرف دوبارہ برسراقتدارآکر صحافیوں کو ان کے حقوق دیں گے۔امام الدین شیخ
منگل 3 مئی 2016 20:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما، پی ایس ۔126کے ٹکٹ ہولڈراور سندھ ہیومن ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین امام الدین شیخ نے عالمی یوم آزادی ِصحافت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں صحافیوں نے آزادی ِاظہار کے لئے بے انتہا مشکلات اورمصائب کا سامناکیاہے ،جس کے سبب آج میڈیاکندن بن کر چمک رہاہے اور عوام کی بھرپور ترجمانی کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے تاریخی اقدامات کے سبب آج صحافت ملک کا چوتھا بڑا ستون بن چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مشرف دور کے بعد آنے والی حکومتوں نے صحافیوں کے جان ومال کے تحفظ اور انکی فلاح و بہبود کیلئے کسی قسم کے بہتر اقدامات کئے نہ ہی اس سلسلے میں کوئی منصوبہ بندی کی،یہی وجہ ہے کہ آج بھی صحافی برادری کوبیشمار مسائل کاسامناہے۔(جاری ہے)
یہ امرانتہائی خوش آئند ہے کہ نامساعد حالات اور تمام ترتکالیف ومشکلات کے باوجودپاکستانی صحافی اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کی بھرپور ترجمانی کررہے ہیں جس پرہم تمام صحافی برادری کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ سابق صدر جنرل(ر)پرویزمشرف نے پاکستان کے صحافیوں کو آزادی اظہارکا حق دیا جس کے بعد ملک میں صحافتی ادارے وصحافت پروان چڑھی۔ سابق صدر جنرل(ر) پرویزمشرف کا یہ عظیم کارنامہ ملکی تاریخ کا انمٹ و روشن باب ہے، جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ جنرل(ر) پرویزمشرف دوبارہ برسراقتدارآکر صحافیوں کو ان کے حقوق دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.