امریکی وزیر خارجہ کیری کا شامی شہر حلب میں فائر بندی پر اصرار

منگل 3 مئی 2016 21:22

امریکی وزیر خارجہ کیری کا شامی شہر حلب میں فائر بندی پر اصرار

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جنیوا میں اپنی ملاقاتوں میں شام میں فائر بندی کی پاسداری پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر اور اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب اسٹیفان ڈے مِستورا کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد کیری نے اس سلسلے میں مثبت توقعات کا اظہار کیا تاہم یہ بات بھی واضح کی کہ ابھی اصل ہدف حاصل نہیں ہوا ہے۔ کیری نے لڑائی کی زَد میں آئے ہوئے شہر حلب میں ہسپتالوں اور شہریوں پر حالیہ حملوں کو غیر ذمے درانہ قرار دیا۔ نیوز ایجنسی تاس کے مطابق کیری نے روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کے ساتھ بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :