صوبائی حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی اور مقامی حکومتوں کو مستحکم بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے
خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اﷲ کا اجلاس سے خطاب
منگل 3 مئی 2016 22:42
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء )خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اﷲ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو سہولیات مقامی طور پر فراہم کرنے اور مقامی حکومتوں کو مستحکم بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں مالی طور پر کمزور اضلاع ،تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور نئے ٹی ایم ایزکو مستحکم کرنے کیلئے700ملین روپے کی گرانٹ دے گی تاکہ یہ ادارے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل ہو سکیں ۔
وہ منگل کے روزمحکمہ خزانہ کے کمیٹی روم پشاور میں پراونشل فنانس کمیشن کے اجلاس سے بطور کوچیئرمین خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر کمیش کے چیئرمین مظفر سید،ممبران،سیکرٹری خزانہ،پی اینڈڈی،لوکل گورنمنٹ،قانون،ضلع ناظم شانگلہ اور تحصیل ناظم غازی وغیرہ نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
عنایت اﷲ نے کہا کہ حکومت یہ گرانٹ مالی طور پر کمزور اضلاع شانگلہ، تور غر اور نئے ی ایم ایزکوفراہم کرے گی تاکہ یہ اضلاع اور ٹی ایم ایزمستحکم ہو سکیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اضلاع کو ان کے حصے سے ان کی ضرورت کے مطابق غیر ترقیاتی فنڈز کی مد میں فنڈزبھی جاری کئے جائیں گے تاکہ اضلاع کی ضرورت کوپورا کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جن اضلاع اور ٹی ایم ایز میں ناظمین کے دفاتر موجود نہیں انکے لئے آئندہ مالی سال میں دفاتر بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ بلدیات کے ٹی ایم ایز کی آمدن بڑھانے اور ان کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں جنکے نتیجے میں گزشتہ تین سال کے اندر ان کی آمدن میں73فی صد کے حساب سے50کروڑ روپے تک کااضافہ ہو چکا ہے جو ٹھیکوں اور ٹینڈرز کی شفاف نیلامی کا نتیجہ ہے۔مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.