اسلام آباد،کورنگ نالہ میں ڈوب کر جان دینے والے مجذوب کا 12 گھنٹے گزرنے کے باو جود پولی کلینک انتظامیہ پوسٹ مارٹم نہ کراسکی
ورثاء لاش پوسٹم مارٹم کے بغیر واپس لے گئے، نئی میڈیکل لیگل آفیسر ڈاکٹر دردانہ نے جاں بحق عاقل شاہ کا پوسٹ مارٹم کرنے کی بجائے میٹنگ میں جانے کا بہانہ کردیا
منگل 3 مئی 2016 22:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی۔2016ء) کورنگ نالہ میں ڈوب کر جان دینے والے مجذوب کا 12 گھنٹے گزرنے کے باو جود پولی کلینک انتظامیہ پوسٹ مارٹم نہ کراسکی ہے اور ورثاء لاش پوسٹم مارٹم کے بغیر واپس لے گئے۔ جبکہ نئی میڈیکل لیگل آفیسر ڈاکٹر دردانہ نے جاں بحق ہونے والے عاقل شاہ کا پوسٹ مارٹم کرنے کی بجائے میٹنگ میں جانے کا بہانہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کورال پولیس کو کورنگ نالہ سے عاقل شاہ نامی ایک شخص کی لاش ملی تھی ابتدائی طور پر اس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔ عاقل شاہ کی لاش کو پیر اور منگل کی درمیانی رات گیارہ بجے پولی کلینک لایا گیا تھا لیکن لیڈی ڈاکٹر دردانہ نے لاش کو ہاتھ لگانے سے انکار کردیا اور کہا کہ میں ایک اہم میٹنگ میں ہوں جس کے بعد ورثاء نے پولی کلینک انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور منگل کی صبح دس بجے وہ بغیر پوسٹ مارٹم کے ہی لاش لے کر چلے گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.