ایم کیو ایم والے بادشاہ لوگ ہیں ان سے صفائی مہم چلنے والی نہیں ٗ رضا ہارون
ایم کیو ایم معاملے پر وزیر داخلہ نے جے آئی ٹی تو بنا دی ٗکام کی سپیڈ سے مطمئن نہیں ہیں ٗمیڈیا سے گفتگو
بدھ 4 مئی 2016 18:59
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء رضا ہارون نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے بادشاہ لوگ ہیں ان سے صفائی مہم چلنے والی نہیں ٗایم کیو ایم معاملے پر وزیر داخلہ نے جے آئی ٹی تو بنا دی ٗکام کی سپیڈ سے مطمئن نہیں ہیں رضا ہارون نے ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ میں پاک سرزمین پارٹی کے دفتر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
رضا ہارون نے کہاکہ ہم پاک سرزمین کے پلیٹ فارم سے اصولی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی روایتی اور تاریخی سیاست میں سیاسی جماعتوں نے لوگوں کو اکھٹا نہیں کیا، ہم پاکستان کو بچانے نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین واحد سیاسی جماعت ہے جس کا کوئی جھنڈا نہیں ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی حکمران پر کوئی الزام لگتا ہے تو اسے جمہوریت خطرے میں نظر آنا شروع ہو جاتی ہے، جب تک مقامی حکومتوں کو آئین کے مطابق مضبوط نہیں بنایا جائیگا ٗ جمہوریت ناکام ہے ٗ مقامی حکومتوں کے نظام بارے قانون آئین سے متصادم ہے ٗرضا ہارون نے کہاکہ ایم کیو ایم والوں نے کراچی میں صفائی مہم شروع کی تھی تاہم وہ ایسا نہیں کر سکے کیونکہ وہ بادشاہ لوگ ہیں، بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومتے ہیں، انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر را سے فنڈنگ کے الزامات کی تحقیقات کے لئے وزیر داخلہ نے جو جے آئی ٹی بنائی ہے اس کے کام کی رفتار سے مطمئن نہیں ہیں۔ رضا ہارون نے کہاکہ جو ایم کیو ایم میں رہے وہ ٹھیک اور جو چھوڑ جائے تو اسے گند کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ووٹوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہم عملی عوامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ عشرت العباد کے بارے میں رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ان کا نظریہ ہمارے نظریہ سے ملتا ہے، ابھی وہ گورنر ہیں، جب عہدہ چھوڑیں گے تو پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ خود کریں گے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ افتخار رندھاوا بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ پچیس سال تک ایم کیو ایم کے ساتھ رہے تاہم جب پتہ چلا کہ ایم کیو ایم کو را چلا رہی ہے تو فوراً اسے چھوڑ دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.