دنیا کی طرح پاکستان میں بھی پانی کا بحران خوفناک اژدھے کی طرح سر اٹھا رہا ہے،زبیرطفیل
حکومت ،اپوزیشن جماعتیں اپنے اختلافات قطع نظر رہ کربحرانوں سے نمٹنے کی مشترکہ پلاننگ کریں،سیکرٹری یوبی جی
بدھ 4 مئی 2016 19:53
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) دنیا بھر کے ممالک نے موسمیاتی تبدیلیوں اور پانی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کیلئے اقدمات شروع کردیئے ہیں جبکہ پاکستان میں ان بحران سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے جبکہ پانی کا بحران پاکستان میں بھی خوفناک اژدھے کی طرح سر اٹھا رہا ہے جبکہ سیلاب اور خشک سالی سے متعلق عالمی بینک کی رپورٹ بھی کسی خطرے سے کم نہیں ہے ان حالات میں حکومت اور بالخصوص اپوزیشن جماعتیں اپنے اختلافات قطع نظر رہ کر ملکی مفادات کو مقدم سمجھیں اور بحرانوں سے نمٹنے کی مشترکہ پلاننگ کریں۔
ان خیالات کا اظہار یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سیکریٹری جنرل زبیر ایف طفیل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔زبیرطفیل نے کہا کہ عالمی بینک نے خبردار کردیا ہے کہ 2015تک موسمیاتی تبدیلی اورپانی کے بحران کے باعث عالمی معیشت متاثر ہوسکتی ہے اور سب سے زیادہ مشرق وسطیٰ کے ممالک اور چین وبھارت کی معیشت بری طرح متاثر ہونگی،ایسی صورت میں پاکستان کو بھی مشکلات کا سامنا رہے گا کیونکہ پاکستان چین اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دینے کی جدوجہد میں مصروف ہے اور اس وقت بھی پاکستان کی ان ممالک کے ساتھ وسیع تجارت ہے اور عالمی بینک کے مطابق اگر آئندہ34سالوں میں گلوبل وارمنگ کے باعث برف باری کم اور بارشیں زیادہ ہوئیں تو گلیشیئرتیزی کے ساتھ پگھل جائیں گے جس کی وجہ سے سیلاب اور خشک سال کا اندیشہ ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.