سیاسی مفادات اپنی جگہ لیکن قومی مفادات کو ہر شے پر مقدم رکھا جائے ‘حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک اقتصادی ترقی کی ٹیک آف پوزیشن پر ہے ‘ایک مضبوط معاشی قوت کے طو رپر ابھر رہا ہے ‘ترقی کا یہ سفر اسی طرح جار ی رہا تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا شمار بھی دنیا کے ترقیافتہ ملکو ں میں ہوگا
گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کافیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب
بدھ 4 مئی 2016 21:24
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء ) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ سیاسی مفادات اپنی جگہ لیکن قومی مفادات کو ہر شے پر مقدم رکھا جائے انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک اس وقت اقتصادی ترقی کی ٹیک آف پوزیشن پر ہے اور ایک مضبوط معاشی قوت کے طو رپر ابھر رہا ہے انہوں نے کہا ترقی کا یہ سفر اسی طرح جار ی رہا تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا شمار بھی دنیا کے ترقیافتہ ملکو ں میں ہوگا۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پرکہی۔ ظہرانے میں وفاقی وزیرسیفران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈعبدالقادر بلوچ،وفاقی وزیر سیکریٹری انڈسٹریزخضر حیات گوندل،صدر فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالروف عالم، چیف ایگزیکٹو ٹریڈڈیویلپمنٹ اتھارٹی ایس ایم منیر، چیئرمین یونائیٹڈبزنس گروپ افتخار علی ملک،سینئر نائب چیئرمین فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ خالد تواب، چیئرمین سیکورٹی ایکسچینج کمشن آف پاکستان ،چیئرمین کو آرڈینیشن فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک سہیل حسین ،ملک کے مختلف چیمبرز کے عہدیداروں اور صنعت و تجارت کے شعبے کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.