افغانستان میں کسی بھی قسم کی خرابی کا الزام پاکستان کے سر ڈالنے کا رجحان غیر مناسب ہے، پاکستان اپنے دوست ممالک کی مالی امدادکا نہیں ادارہ جاتی تعاون کا خواہاں رہا ہے،پاکستان خطے کے امن خصوصاً افغانستان میں پائیدار امن کیلئے مخلصانہ کوششیں رکھے گا
کینیڈا کی حکومت پاکستان سے ہر شعبہ میں تعاون جاری رکھے گی،کینیڈین سفیر
بدھ 4 مئی 2016 22:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کی طرف مالی امدادکا نہیں بلکہ ادارہ جاتی تعاون اور مختلف اداروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے مزید تعاون کا خواہاں رہا ہے،پاکستان خطے کے امن خصوصاً افغانستان میں پائیدار امن کیلئے مخلصانہ کوششیں رکھے گا، افغانستان میں کسی بھی قسم کی خرابی کا الزام پاکستان کے سر ڈالنے کا رجحان نہایت غیر مناسب ہے۔
وہ بدھ کو یہاں پنجاب ہاؤس میں کینیڈا کی ہائی کمشنرہیتھر کروڈن سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے، ملاقات میں پاک،کینیڈاتعلقات،سیکیورٹی سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون، آئی این جی اوز، منظم جرائم ، غیر قانونی تارکین وطن اور دہشت گردی کے سلسلے میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے اورخطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی،اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کینیڈا سے اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات میں مزید استحکام اوروسعت کا خواہاں ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.