پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت درجنوں وارداتوں میں ملوث مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا

بدھ 4 مئی 2016 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت درجنوں وارداتوں میں ملوث مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے محمود آباد میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت درجنوں وارداتوں میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہ ے۔

پولیس کے مطابق ملزم 2 پولیس اہلکاروں سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث جبکہ پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال کئے جانے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :