وزیر اعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ‘ وزیر اعظم کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار
جمعرات 5 مئی 2016 13:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی بحالی ‘توانائی کے بحران کے خاتمے ‘پاک چین اقتصادی راہداری اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کواسی رفتار سے جاری رکھا جائیگا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے ناصر اقبال بوسال ‘ ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان اور ایم این اے نجف عباس سیال نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم ہاوٴس میں وزیراعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔
تینوں ایم اینز نے وزیراعظم کے ساتھ اپنے حلقوں میں عوامی مسائل، جاری کاموں اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا اور وزیراعظم کو بتایا کہ عوام ان کے ترقیاتی کاموں کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اوراْن کی قیادت اور پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت فلاح عامہ کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔
وسائل قوم کی امانت ہیں، ایک ایک پائی عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کر رہے ہیں ‘ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں ‘عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کیلئے پاکستان بھر میں پروگرام پر تیز رفتاری سے عمل درآمد جاری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ انشاء اللہ ملک میں امن و امان کی بحالی، توانائی کے بحران کے خاتمے ،پاک چین اقتصادی راہداری اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کواسی رفتار سے جاری رکھا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.