بغیر لائسنس کاروبار کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کا آغاز
جمعرات 5 مئی 2016 14:59
فیصل آباد۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے بغیر لائسنس کاروبار کرنے والے اداروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور کئی ادارے سر بمہر بھی کر دئیے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی فیصل آبادریجن کے انچارج ذکاء اللہ خاں نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور وفاقی سیکرٹری کی خصوصی ہدایات پر ریجن بھر میں چھاپے مار تے ہوئے حافظ فوڈ فیکٹری ،الروحانی ٹریڈرز اور شالیمارٹی کمپنی کو سیل کر دیا۔
اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ تینوں ادارے اتھارٹی سے لائسنس حاصل کئے بغیر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حافظ فوڈ فیکٹری اچار کا کام کر رہی تھی جبکہ اس کے چار معروف برانڈز میں حافظ، مرحبا اور ڈیسنٹ وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان فیکٹریوں کو تاحکم ثانی سیل کر دیا گیا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.