وفاقی پولیس نے اہلکارپرتشددکے مقدمے میں سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری اور بیٹے کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے
ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ، نیئر بخاری نے ضمانت قبل ازگرفتاری کرالی توگرفتاری سے بچ جائیں گے ورنہ ان کی گرفتاری ہرحال میں یقینی بنائی جائیگی، پولیس
جمعرات 5 مئی 2016 20:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء ) وفاقی پولیس نے اسپیشل برانچ کے اہلکارپرتشددکے مقدمے میں سابق چیئرمین سینیٹ نیئرحسین بخاری اوران کے بیٹے کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے ۔پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنابھی شروع کردئیے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ نیئرحسین بخاری اور ان کے بیٹے جرارشاہ کی گرفتاری کے لئے تھانہ مارگلہ پولیس نے عدالت سے رجوع کیا۔
پولیس کی درخواست پرسول جج جواد حسین نے سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری اور انکے بیٹے جرار شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ۔پولیس نے وارنٹ گرفتاری ملتے ہی ملزموں کی گرفتاری کے لئے حکمت عملی مرتب کی اور ایک پولیس پارٹی کونئیرحسین بخاری کی رہائش گاہ پرروانہ کیا۔(جاری ہے)
لیکن نئیرحسین بخاری اوران کابیٹاگھرپرموجود نہیں تھا۔پولیس نے ملزموں کے گھرکی ناکہ بندی اورخفیہ نگرانی بھی شروع کررکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عدالت سے ضمانت حاصل کرنے پربھی غورشروع کردیاہے جبکہ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی سابق چئیرمین سینیٹ کیخلاف درج مقدمے کوخارج کرنیکے لئے حکومت سے رابطے شروع کردئیے ہیں ۔پولیس کاکہناہے کہ اگرنیئرحسین بخاری نے قبل ازگرفتاری ضمانت کرالی توگرفتاری سے بچ جائیں گے ورنہ ان کی گرفتاری ہرحال میں یقینی بنائی جائیگی ۔نیئرحسین بخاری اور ان کے بیٹے جرارشاہ پرالزام ہے کہ انہوں نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ کورٹ میں شناخت طلب کرنے پراسپیشل برانچ کے اہلکارکوتشددکانشانہ بنایاتھا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.