یورپی یونین پاکستانی اشیاء کی تیسری بڑی مارکیٹ ہے ، یورپی جامعات ہر سال پاکستانی طلبہ کو 100 تعلیمی سکالرشپ مہیا کرتی ہیں
پاکستان میں سپین کے سفارتکار کارل مورلز کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلامی آباد کے زیر اہتمام لیکچر
جمعرات 5 مئی 2016 20:52
اسلام آباد ۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) پاکستان میں سپین کے سفارتکار کارل مورلز نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مضبوط اقتصادی اور تجارتی تعلقات قائم ہیں ۔ حالیہ سالوں میں یورپ میں پاکستان کی درآمدات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہوا ہے۔ یورپی یونین پاکستانی اشیاء کی تیسری بڑی مارکیٹ ہے ۔ یورپی جامعات ہر سال پاکستانی طلبہ کو 100 تعلیمی سکالرشپ مہیا کرتی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تحقیقات اسلامی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلامی آباد کے زیر اہتمام منعقدہ لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی ، ڈائریکٹر ادارہ تحقیقات اسلامی ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ، محققین ، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔(جاری ہے)
کارل مارلز نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانی یورپی ممالک کے مختلف اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا یورپی یونین کے پاکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعلقات ہیں اور پاکستان کی 28 فیصد درآمدات یورپی ممالک وصو ل کر رہے ہیں، جس میں خصوصاً سپین پاکستانی درآمدات میں دنیا میں ساتویں نمبر ہے ۔ کارل مورلز نے یورپی یونین کی طرف سے پاکستان میں جاری تعلیمی فلاح و بہبود اور دیہی ترقیات اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے جاری منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کارل مورلز نے یورپی یونین کے ارتقاء کے مختلف ادوار پر تفصیلی سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا یورپی یونین دنیا میں پہلی انسانی فلاح و بہبود کے لیے امداد تنظیم کے طور پر جانی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین دنیا بھر میں قیام امن، استحکام اور ترقی پزیر ممالک کی خوشحالی کے لیے تعاون فراہم کر رہی ہے۔ کارل مورلز نے کہا یورپی ممالک ہر سال 2.8 ملین نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ سپین کے سفارتکار نے یورپی یونین کے معاشی ، سماجی اور سیاسی حالات و واقعات پر شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر معصوم یسین زئی نے مہمان سفارتکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اسلامی یونیورسٹی معاصر تقاضوں سے ہم آہنگ نوجوان تیار کر رہی ہے جو دنیا بھر میں مختلف علوم و فنون میں قابل ذکر کردار ادا کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.