مالدیپ کے ساتھ تعلیم شعبہ میں اشتراک کا ر اور سہولیات کی فراہم میں تعاون کے لئے تیار ہیں، بلیغ الرحمان
پاکستان میں تعلیم کے معیار سے متاثر ہوئے ہیں، مالدیپ کے نائب وزیر تعلیم عزلین احمد کی وزیر مملکت سے گفتگو
جمعرات 5 مئی 2016 21:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء ) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم پیشہ وارنہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن سے مالدیپ کے نائب وزیر تعلیم عزلیں احمد اوراف کے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد کا خیر مقدم کرنے کے بعد وزیر مملکت نے وفد کو پاکستان میں تعلیم کی صورت حال کے بارے میں بتایا ۔انہوں نے وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے مختلف پراجیکٹس، ٹیکنیکل و پیشہ وارانہ تعلیم کی پالیسی ، تعلیم کے کم از کم معیارات ، نصاب کی تیاری بارے بتایا ۔
انہوں نے وفد کے اراکین کو پاکستان میں شرح خواندگی میں اضافہ ، سکول چھوڑنے والوں کی تعداد میں کمی اور دو سالوں میں صوبائی تعلیمی بجٹس میں اضافہ کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مالدیپ کے دوستوں کے ساتھ تعلیم شعبہ میں اشتراک کا ر اور سہولیات کی فراہم میں تعاون کے لئے تیار ہیں ۔(جاری ہے)
مالدیپ کے نائب وزیر تعلیم عزلین احمد نے وفد کا پرجوش خیر مقدم کرنے پر وزیر مملکت بلیغ الرحمن کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مالدیپ کی ہمیشہ مدد کی ہے اور ہر طرح سے تعاون کیا ہے لہذا دونوں ممالک کے مابین تعلقات دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات سے مختلف ہیں ۔ عزلین احمد نے کہا کہ مالدیپ کے صدر نے وزیر اعظم پاکستان کو پہلے ہی مالدیپ کے دورہ کی دعوت دے رکھی ہے ۔ مالدیپ کے نائب وزیر نے کہا کہ ہم پاکستان میں تعلیم کے معیار سے متاثر ہوئے ہیں ۔ مالدیپ کی نیشنل یونیورسٹی او رپاکستانی سب بہترین یونیورسٹیوں سے میں ایک یونیورسٹی کا مسیٹس کے مابین تعلیم اور تحقیق میں اشتراک کارکے سلسلہ میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں ۔ ملاقات کے آخر میں ددنوں وزراء نے ایک دوسرے کا شکریہ ادا کیا ۔ملاقات میں وفاقی سیکرٹری ہمایوں خان ، جوائنٹ ایجوکیشن ایڈوائزر رفیق طاہر ، ڈائریکٹر جنرل ہائر ایجوکیشن مالدیپ فاطمہ عامرہ ، ڈاکٹر لطیف چانسلر نیشنل یونیورسٹی مالدیپ اور کامسیٹس کے ریکٹر ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی بھی موجود تھے ۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.