فرانس میں مبینہ انسانی اسمگلر کا پیچھا کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک

جمعرات 5 مئی 2016 21:54

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء ) فرانس میں ایک مبینہ انسانی اسمگلر کا پیچھا کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی فرانس کی پولیس کے مطابق برطانوی نمبر پلیٹ والی ایک کار پر شک تھا کہ اس میں انسانی اسمگلر سوار ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گاڑی کا پیچھا بیلجیم کی پولیس کر رہی تھی اور ڈرائیور نے فرار ہونے کی بھرپور کوشش کی۔ اس دوران ہونے والے کئی حادثات میں کل سات افراد زخمی ہوئے، جن میں برطانوی کار میں سوار چار مسافر بھی شامل ہیں۔ بیان کے مطابق کار سوار چند افراد کو برطانیہ اسمگل کرنا چاہتا تھا۔ ہلاک ہونے والا شخص ایک موٹر سائیکل سوار تھا۔

متعلقہ عنوان :