نیب کی قانون پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کے تدارک اور آگاہی کی مہم ”بدعنوانی سے انکار“ بھرپور انداز میں جاری
نیب کا ”بدعنوانی سے انکار“ پیغام اسلام آباد کے بعد اب بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ڈرائیونگ لائسنسوں پر بھی شائع کیا جا رہا ہے
جمعہ 6 مئی 2016 16:57
اسلام آباد۔06 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء ) قومی احتساب بیورو (نیب) کی قانون پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کے تدارک اور آگاہی کی مہم ”بدعنوانی سے انکار“ بھرپور انداز میں جاری ہے، نیب کا ”بدعنوانی سے انکار“ کا پیغام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعد اب بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ڈرائیونگ لائسنسوں پر بھی شائع کیا جا رہا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے قانون پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کے تدارک اور آگاہی کے حوالے سے متعدد سرگرمیاں جاری ہیں ن میں مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں لیکچرز کے ذریعے آگاہی کے علاوہ یوٹیلیٹی بلوں پر نیب کا پیغام بدعنوانی سے انکار شائع کر کے یہ پیغام ملک کے تمام شہریوں تک پھیلایا جا رہا ہے، اس سے پہلے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنسوں پر نیب کا بدعنوانی سے انکار کا پیغام شائع کیا جا رہا تھا، اب یہ پیغام صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنسوں پر پرنٹ کیا جا رہا ہے، اسی طرح نادرا کے شناختی کارڈ، سوئی گس، ٹیلی فون اور بجلی کے بلوں پر بھی نیب کا پیغام بدعنوانی سے انکار درج ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.