پرانے ڈیزائن کے تمام کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ
یکم دسمبر سے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن والے نوٹوں پر اطلاق ہوگا
جمعہ 6 مئی 2016 18:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) وفاقی حکومت نے پرانے ڈیزائن کے تمام کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، یکم دسمبر سے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن والے نوٹوں پر اطلاق ہوگا۔وفاقی حکومت کی جانب سے گزٹ نوٹی فکیشن کے مطابق یکم دسمبر 2016ء سے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن والے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 5 روپے کے نوٹ اور پرانے ڈیزائن والے 500 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہوچکی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے 2005ء میں 20 روپے مالیت کے نئے ڈیزائن والے بینک نوٹ جاری کئے تھے جس کا مقصد کرنسی نوٹوں کی سیکیورٹی، پائیداری اور جمالیاتی معیار میں بہتری لانا تھا، 8 مختلف مالیتوں پر مشتمل نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی مکمل سیریز (5 روپے، 10 روپے، 20 روپے، 50 روپے، 500 روپے، 1000 روپے اور 5000 روپے) کے اجراء کا عمل 2008ء میں مکمل ہوا تھا۔(جاری ہے)
اعلامیے کے مطابق کمرشل اور مائیکرو فنانس بینک 30 نومبر 2016ء تک 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی نئے کرنسی نوٹوں سے تبدیلی کا عمل جاری رکھیں گے، جس کے بعد ان کی قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی تاہم اسٹیٹ بینک پاکستان کے فیلڈ دفاتر 31 دسمبر 2021ء تک عوام سے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں بدستور تبدیل کرتے رہیں گے۔ ۔
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.