جاموٹ قوم نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیرو ترقی وخوشحالی کیلئے اہم کرداراداکیا ہے، غلام مجتبیٰ ابڑو
جمعہ 6 مئی 2016 23:02
کوئٹہ ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) جاموٹ قومی مومنٹ پاکستان کے چیئرمین میرغلام مجتبیٰ مراد ابڑونے بھاگ شہرکاتفصیلی دورہ کیا۔ میرعبدالنبی عرف ٹکاخان,علی نوازابڑو ودیگررہنماوٴں وکارکنان نے پارٹی کے قائد کاشان داراستقبال کیا۔ اس موقع پرجاموٹ قومی مومنٹ کی جانب سے منعقدہونے والے جلسہ عام سے میرغلام مجتبیٰ مراد ابڑونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاموٹ قوم نے ہمیشہ ملک پاکستان کی تعمیرو ترقی وخوشحالی کیلئے کرداراداکیا ہے۔
ہمارے بزرگوں نے عوام کواپنے ملک سے محبت کرنے کادرس دیا ہے اورہم بھی اسی کوفروغ دینے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔پارٹی کی مقبولیت کیلئے آپس میں اتحاد واتفاق اورمنظم اندازمیں ملکرکام کرنا ہوگاکیونکہ متحد ہوئے بغیرکوئی بھی قوم اپنے حقوق حاصل نہیں کرسکتی۔(جاری ہے)
جاموٹ قومی مومنٹ کاپلیٹ فارم حقوق کے تحفظ کانام ہے ۔بھاگ شہرکی مختصرآبادی میں اتنے بڑے جلسے میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کاشریک ہونایہ ثابت کرتا ہے کہ جاموٹ قوم متحد ومنظم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاموٹ قوم صدیوں سے آباد اوربلوچستان کی تیسری بڑی قوم ہے اورتمام اقوام جاموٹ قوم کوعزت واحترام نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔میرمراد ابڑوکی زندگی عہدداران وکارکنان کیلئے مشعل راہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نوابزادہ خالدخان مگسی کی تاریخی فتح جاموٹ برادری کی مرہون منت ہے کیونکہ جاموٹ قوم نے عوام اورملکی دفاع کیلئے بے شمارقربانیاں دی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا شادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.