لاڑکانہ ، پولیس کی رسول آباد میں کارروائی ،9سالہ بچہ بازیاب ،2ملزمان گرفتار

ہفتہ 7 مئی 2016 19:38

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) لاڑکانہ پولیس نے ایک گھر میں چھاپہ مارکر 9 سالہ بچے کو بازیاب کروالیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے حیدری تھانہ کے حد رسول آباد سے دوئم درجے کا طالبعلم 9 سالہ بچہ فرحان علی چنہ پراسرار طریقے سے گم ہوگیا تھا ورثائے کی جانب سے متعدد مقامات پر تلاش کرنے کے باوجود بھی بچے کا کوئی پتہ نہ چل سکا جس کے بعد ورثائے نے محلے کے ایک گھر میں بچے کو قید کرنے کا شک ظاہر کرتے ہوئے حد کے تھانہ پر اطلاع دی جس پر پولیس نے نواب جاگیرانی کے گھر پر کاروائی کرتے ہوئے 9 سالہ بچے فرحان چنہ کو بازیاب کرکے دو ملزمان بابر ڈیتھو اور عمران جاگیرانی کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان عابد جاگیرانی اور عامر رتڑ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کے متعلق بچے نے بتایا کہ ملزمان نے مجھے موبائل فون دینے کے بہانے لے جاکر ایک گھر میں قید کرلیا۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک ایسے واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا۔

متعلقہ عنوان :