چنیوٹ میں مسافر وین سے تیز رفتار ٹرک کے درمیان تصادم سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے
میاں محمد ندیم اتوار 8 مئی 2016 13:30
چنیوٹ (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08مئی۔2016ء) چنیوٹ میں مسافر وین سے تیز رفتار ٹرک کے درمیان تصادم سے 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق منڈی بہاولدین کے رہائشی تاج محمد اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک جنازے میں شرکت کے لیے جھنگ جا رہے تھے کہ چنیوٹ لاہور روڈ پر ہرسا شیخ کے قریب مخالف سمیت آنے والا تیز رفتار ٹرک کی وین سے ٹکرا گیا۔
حادثے کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 8 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک بچے اور 2 خواتین کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہلاک شدگان کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔(جاری ہے)
بعد ازاں ہلاک افراد کی لاشیں منڈی بہاوالدین پہنچا دی گئیں، جہاں ان کی نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں ہر روز کئی ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں، جن میں کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ان ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں خراب سڑکیں، خستہ حالت گاڑیوں اور ڈرائیونگ میں غفلت شامل ہیں۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2011 سے ملک میں ہر سال تقریباً 9 ہزار حادثات پیش آتے ہیں، جن میں ساڑھے 4 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.