حلب میں جنگ بندی میں توسیع کے بعد شہریوں کی واپسی

پیر 9 مئی 2016 11:52

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) شام کے شمالی شہر حلب میں جاری جنگ بندی میں بہتر گھنٹے کی توسیع کے بعد بے گھر خاندانوں نے لوٹنا شروع کردیا ہے اور تعلیمی ادارے بھی دو ہفتے تک بند رہنے کے بعد دوبارہ کھل گئے ہیں۔حلب میں گذشتہ پندرھواڑے کے دوران شامی باغیوں اور اسدی فوج کے درمیان لڑائی اور فضائی حملوں میں تین سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جمعرات کو فریقین کے درمیان عارضی فائربندی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اس کے تحت شامی فوج نے شہر میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر فضائی حملے روک دیے تھے اور باغیوں نے بھی فوج کے زیر قبضہ علاقوں پر گولہ باری بندی کردی تھی۔باغیوں کے زیر قبضہ حلب کے مشرقی حصوں میں اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں اور طلبہ نے جماعتوں میں آنا شروع کردیا ہے۔ایک طالب علم نے بتایا ہے کہ شہر میں شدید بمباری کی جارہی تھی جس کے بعد ہمارے خوف زدہ والدین نے ہمیں اسکول بھیجنا چھوڑ دیا تھا۔

وزارت دفاع نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سات مئی کی شب بارہ بجے سے صوبہ اللذاقیہ اور حلب شہر میں جنگ بندی کی توسیع کی گئی ہے۔مبصرین نے اس فیصلے کے بعد اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس سے تنازعے کے حل کے لیے امن مذاکرات کی بحالی میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :